• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کے نام کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، حافظ محمد ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ذلفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا۔ عمران خان نے مدینے اور تبدیلی کے نام کاجو ڈرامہ کیا تھا وہ بے نقاب ہوچکا ہے اپوزیشن اور دھرنوں میں جو اعلانات اور وعدے کیے تھے ایک ایک کر کے تمام وعدوں سے دستبردار ہوگے ہیں آئی،ایم، ایف کے پاس جانے کو تو خود کشی کرنے کے مترادف قرار دیا آخر اس پر بھی ایسا یو ٹرن لیا اور سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حکمران ملک اور قوم کے لیے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں عمران خان کسی ایک بھی وعدے پر قائم نہیں رہے ، حافظ ادریس نے کہا کہ ملک قرضوں اور مہنگائی میں ڈوب رہا ہے ابھی تک کہیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی تھانوں میں وہی دہشت گردی پولیس کی لوٹ مار، عدالتوں میں رشوت کوئی عدل اور انصاف نہیں ہے حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں عوام کو جو خواب دکھائےگئے تھے وہ محض فریب ثابت ہوا ہے۔ ساہیوال کے سانحہ اور قتل عام کی کوئی تحقیقات سامنے نہیں آئی کوئی گرفتار نہیں ہوا کوئی سزا نہیں ہوئی اور عوام کے اندر مایوسی پھیل رہی ہے۔
تازہ ترین