• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزراء سے راحیل شریف کی ملاقاتیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان ‘ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیرخارجہ شاہ محمود ودیگر وفاقی وزراءسے اسلامی فوجی اتحاد کےسربراہ راحیل شریف کی ملاقاتیں،دہشتگردی کیخلاف کوششوں ، علاقائی سلامتی کےماحول اورامن واستحکام کیلئےکوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،دہشتگردی کےخلاف اسلامی اتحاد کی افواج کے کمانڈر انچیف جنرل(ر) راحیل شریف نے گزشتہ روز عمران خان سےوزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی‘اس موقع پر عمران خان نےکہا کہ علاقائی امن کیلئےتمام کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان پائیدار امن اور استحکام لانے کیلئے پر عزم (کمٹڈ) ہے، وزیر اعظم نے تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے عظیم علاقائی تعاون پر زور دیا،وزیراعظم نے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کے چارٹر اور اس کی کوششوں کو سر اہا۔جنرل (ر)راحیل شریف چیئر مین سینیٹ سے بھی ملے ،ا س موقع پر راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کسی ریاست نہیں دہشتگردی کیخلاف ہے،جبکہ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف جاری کوششوں کو مزیدمنظم بنانے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے،راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے‘اسلامی فوجی اتحاد نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی کےخاتمے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو مربوط بنائے گا،راحیل شریف نے شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔

تازہ ترین