چیچہ وطنی (نمائندہ جنگ) سانحہ ساہیوال کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سیداعجاز حسین شاہ نے گزشتہ روز قادآباد میں جائے وقوعہ کادورہ کیا۔ جے آئی ٹی نے تھانہ نورشاہ کی حوالات میں بند سی ٹی ڈی اہلکار سے تفتیش بھی کی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ ریسٹ ہاؤس پولیس لائن میں ریکارڈ مکمل کرنے کےلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی سربراہ کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے کل طلب کررکھا ہے۔