صوابی (نمائندہ جنگ) صوابی کی یونین کونسل مینئی میں 438 سال پرانا یوسفزئی قوم کے عظیم سپہ سالار ملک میرو خان یوسفزئی اور پیرروخان کے چاروں شہید بیٹوں کے سروں کی قبر پرانے قبرستان میں دریافت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مینئی اجمیر کے پہاڑوں میں1581میں جنگ باڑہ کے نام سے بایازید انصاری کے بیٹے شیخ عمر اور مغلوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اسی مقام پر بایازید انصاری پیرو خان کے چاروں بیٹوں کے سر تن سے جدا کرکے ان کے والدہ کے سامنے طشتری میں پیش کئے اور بہادر خاتون کے ان الفاظ کو تاریخ کے صفحات نے محفوظ کیا جو اپنے جواں سال بیٹوں کے کٹے ہوئے سروں کو دیکھ کر کہا ’’آفرین ہو تم پر اے میرے غیرت مند بیٹوں‘ آفرین آپ نے حق کی خاطر جان کی قربانی دی‘‘ بعد میں اخون درویزہ بابا کے حکم پر اس بہادر خاتون کو ہندو بھکا ر ی کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ اسی مقام پر بایازید انصاری پیرو خان کی ہڈیوں کو جلا کر اباسین میں پھینک دیا گیا۔ اسی مقام پر ملک پیرو خان یوسفزئی اپنے قبیلے کے پانچ سو جوانوں سمیت شہید ہوئے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی سے ایک اجلاس بھی ہوا جس میں یوسفزئی قوم کے ان سرداروں کی اس تاریخی قبرستان میں یادگار بنائی جائے گی۔