سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف لب مہران سکھر میں کامیاب کنونشن کے انعقاد پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات اور سودے بازی کے بجائے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے، چند مفاد پرست نا م نہاد تاجروں کے ٹولے کو خرید کر تاجروں کے حقوق غضب نہیں کئے جا سکتے، سکھر، گھوٹکی، پنوعاقل، خیرپور، میرپور ماتھیلو، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، کندھ کوٹ، ٹھل، نوشہروفیروز، رانی پور، محرابپور، صالح پٹ ، روہڑی سمیت ملک بھر سے تاجروں کے رہنماؤں اور تاجر برادری نے کنونشن میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے مفاد پرست نام نہاد تاجروں کو مسترد کردیا ہے۔