• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL4 ، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں ٹھیک کرنے کا حکم

پی ایس ایل کی بدولت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں کی قسمت بھی چمک گئی، صوبائی وزیر بلدیات نے اسٹیڈیم آنے جانے اور اطراف کی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ایک دو نہیں، پورے پانچ میچز کراچی میں ہوں گے، یہ ہے وہ سنسنی خیز اور رنگا رنگ بہانہ جس نے نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ اطراف کی قسمت بھی چمکادی۔

اس سے پہلے دو اعشاریہ دو کلومیٹر طویل اسٹیڈیم روڈ شہر کی دیگر سڑکوں کی طرح انتظامی بے حسی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، کہیں گڑھے تھے تو کہیں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا تھا لیکن اب صوبائی وزیر بلدیات اور پی ایس ایل کمیٹی کے سربراہ سعید نے پی سی بی کو سندھ حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پہلے مرحلے میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم آنے جانے اور اطراف کی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا حکم دیا ہے ۔گورنر سندھ نے بھی متعلقہ حکام کو انتظامی بہتری کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین ضلع شرقی معید انور کا کہنا ہےکہ میچزسے قبل تمام سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل ہوجائے گا۔اسٹریٹ لائٹس ٹھیک کرنے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس کے تعاون سے پارکنگ کا نظام بھی درست کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین