پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
لاہور میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس جے آئی ٹی کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کی مقررہ مدت میں رپورٹ جمع کرانے کے بارے میں ہائی کورٹ کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پہلے ہی پیش کرچکی ہے، اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے انتظامی ایکشن لیا تھا۔