سکھر(بیورو رپورٹ) سینئر صحافی رشید رضا کی والدہ اور پرویز خان کی ساس حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئیں۔ ان کی نمازجنازہ پرانا سکھر میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے عہدیداران ، کارکنان، صحافیوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحومہ کو پرانا سکھر کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔سکھر کے سینئر صحافی لالہ اسد پٹھان، پریس کلب کے صدر جان محمد مہر، یونین آف جرنلسٹ کے صدر جاوید میمن، سیفما سکھر چیپٹر کے صدر لالہ شہباز خان ، فوٹوگرافر اینڈ کیمرامین ایسوسی ایشن کے صدر قذافی شاہ سمیت الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے رشید رضا سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔