• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ :مالک کی پالتو گھوڑے کے ہمراہ سپر مارکیٹ آمد


عام طور پر لوگ سپر مارکیٹس سے خریداری کرنے اپنی فیملی کے ہمرا ہ آتے ہیں لیکن یہ منچلا تو پالتو گھوڑے کو شاپنگ کروانے لے آیا۔


جی ہاں آئرلینڈکے دار الحکومت ڈبلن کی ایک سپر مارکیٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شخص اپنے پالتوگھوڑے کے ہمراہ خریداری کرنے داخل ہوگیا۔

گھوڑے کو اس طرح سپر مارکیٹ میں دیکھ کر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ زنے اس کے مالک کو اسے باہر لے جانے کی ہدایت کی جس کے بعد یہ گھوڑے کو لے کر چلتا بنا۔گھوڑے کی سپر مارکیٹ میں اینٹری کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین