• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے سیشن جج ساہیوال کو جوڈیشل انکوائری کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کرنے کی ہدایات کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سربراہ جے ٹی آئی پر اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی سربرا ہی میں 2 رکنی بنچ نے ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈ یشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے ایک طرح کی مختلف درخوا ستو ں پر سماعت کی تو جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین