وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کے وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہ کہ خواہش ہے کہ اس دورے کے دوران خارجہ امور کے لیے یورپی یونین کے نمائندےسے بھی ملاقات ہو جائے۔