• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگو میں ریسٹورنٹ پر چھاپہ، تین غیر قانونی امیگرنٹس گرفتار

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو کے ایک مشہور شیشہ بار ریسٹورنٹ میں چھاپے کے دوران تین غیر قانونی امیگرنٹس گرفتار کرلیے گئے ہیں، جن کو قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیے جانے کا خطرہ ہے جب کہ شیشہ بار کے مالک کو ان میں سے دو افراد کو غیر قانونی طور پر ملازم رکھنے کے الزام میں جرمانے کا سامنا ہے۔ حکام کو اطلاع ملی کہ گلاسگو کوائے کے نزدیک شیشہ بار میں قوانین پر پوری طرح عمل نہیں ہورہا اور وہاں ہیلتھ اور سیفٹی کے سلسلہ میں بھی کئی خامیاں پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ پولیس کے ساتھ دیگر مختلف محکموں کے افسران جن میں گلاسگو سٹی کونسل کے ٹوبیکو کنٹرول آفیسرز، ہوم آفس کے امیگریشن آفیسرز، سکاٹش فائر اینڈ ریسکیو ،انوائرمنٹ ہیلتھ کے حکام اور ایچ ایم آر سی کے آفیسرز کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا، گیون پولیس کے چیف انسپکٹر شاہین بابر کے مطابق یہ ایک کامیاب کارروائی تھی جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یہاں تمام کاروبار محفوظ طریقے اور قانون کے مطابق ہو، ہم عوامی مفاد میں دیگر مقامات کا بھی معائنہ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین