• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 4؍افراد کے قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار

پشاور(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس مقبول باقر پرمشتمل بنچ نے صوابی میں میاں بیوی اوربچوں سمیت4افراد کے قتل کے ملزم کی4مرتبہ سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا کو17سال قید بامشقت میں تبدیل کردیا ملزم کی جانب سے الطاف صمدایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم نواب علی ساکن صوابی پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ صوابی کی حدود میں 24 مئی 2010 کو فائرنگ کرکے افتخار اس کی اہلیہ رفعت بیٹی سنبل اور بیٹے عامرکوقتل کردیاتھاسیشن کورٹ نے ملزم کو چار مرتبہ سزائے موت اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی پشاورہائی کورٹ سے اپیل خارج ہونے پرملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزاکالعدم قرار دے کرسزا17؍ سال قید میں تبدیل کردی۔
تازہ ترین