ہنگو( نمائندہ جنگ )ہنگومیں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا ، تین ماہ کی بچی فاطمہ میں پولیو وائر س کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی، ایک ماہ پہلے بچی کے ٹسٹ لیبارٹری بجھوائے گئے تھے جہاں سے بچی میں پولیو کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی، ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر ثمین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ٹل یونین کونسل دلن سے تعلق رکھنے والی تین ماہ کی بچی فاطمہ ولدمجید گل سکنہ میاجی خیل غنڈھ کلے کے ایک ماہ پہلے علامات کی موجودگی کی بنیاد پر سمپل لئے گئے اور پھر لیبارٹری بجھوائے گئے ،لیبارٹری ٹسٹ سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ، دوسری طرف ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کا کہنا کہ بچی کے مذید ٹسٹ لئے جائیں گے۔