• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مراد سعید کا 200 ارب پاکستان لانے کا وعدہ پورا ہوگیا‘‘

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناہےکہ وزیر مواصلات مراد سعید کا دو سو ارب پاکستان لانے کا وعدہ پورا ہوگیا۔

فواد چوہدری نے سعودی مہانوں کی آمد پر از راہ مذاق کہا کہ دو سو عرب پاکستان آرہےہیں۔


وزیر اطلاعا ت نےیہ بات جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔

پروگرام "جرگہ " آج شب 10 بج کر 5منٹ پر جیونیوز پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابات سے قبل مراد سعید نےحکومت بننےکےاگلے دن 200 ارب ڈالر واپس لانے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین