• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:طالبہ رمشا وسان کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل

خیرپور(بیورورپورٹ ) طالبہ رمشا وسان کے قتل کے مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کی دفعات لگا دی گئیں ، ایس ایس پی عمر طفیل نے سول جج کو ٹ ڈیجی کو خط لکھ کر مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کی دفعات لگا نے کی اجازت مانگی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کی 13سالہ طالبہ رمشا وسان کے قتل کے مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کی دفعات لگا دی گئیں ، اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل نے سول جج کوٹ ڈیجی مختیار علی جکھرانی کو خط لکھ کر مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کی دفعات لگانے کی اجازت مانگی تھی جس پر سول جج کو ٹ ڈیجی نے ایس پی عمر طفیل کے خط کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کے دفعات لگانے کی منظور ی دی جس کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گر دی ایکٹ کے دفعات لگائے جس کے بعد کوٹ ڈیجی کی عدالت نے مقدمہ انسداد دہشت گردی خیرپور کی خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق رمشا وسان قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان ذوالفقار وسان اور غفار وسان کو 18فروری کو پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین