لاہور ( پ ر) صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان العروف بائو رضوان کی وزارت ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے حلقے میں پہلی مرتبہ آمد پر ڈسکہ کے شہریوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔گزشتہ روز وزارت کا منصب سنبھالنے کےبعد پہلی مرتبہ اپنے حلقہ میں پہنچے جہاں عوام کی بہت بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا۔ اورپھولوں کے ہار پہنائے اور پورے حلقہ کی سیر کرائی ۔ صوبائی وزیر نے تمام شہریوں کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا عوام کے اعتبار کی وجہ سے وہ اسمبلی میں پہنچے اور پارٹی قیادت نے اہم منصب کی ذمہ داری دی ہے جس کو وہ پوری ذمہ داری اور جانفشانی سے نبھائی گے۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے آواز اٹھائوں گا۔