• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹا دی گئیں

بھارت کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ رہی ہے اور وہ اس دشمنی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارتی اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔

بھارت کے ’مہالی اسٹیڈیم‘ سے پاکستان کےوزیر اعظم و سابق کرکٹر عمران خان، جاوید میاں داد اورشاہد آفریدی کی تصویریں ہٹا ئی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے)‘ کے حکم پر مہالی اسٹیڈیم کے پویلین اور گیلری سے یہ تصویریں ہٹائی ہیں۔

پنجاب کرکٹ ایسو سی ایشن کے رکن ’اجےتیاگی‘نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم نے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سے اظہارِیکجہتی کرتے ہوئے ہٹائی ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں اُس وقت کے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مہالی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھا تھا۔

تازہ ترین