• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سہانا خان‘ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتی ہیں؟

بالی ووڈ کنگ ’شاہ رخ خان‘ کی بیٹی’سہانا خان‘ نے اپنے مداحوں کو بتادیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔

سہانا خان نے انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔

دوران گفتگو ایک مداح نے سہانا سے سوال پوچھا کہ ’’آپ کس سے اداکار کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی؟‘‘ جس کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گی۔

سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے جو اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ گانے بھی لکھتے ہیں اور بوائے بینڈ ایگزو کے لیڈ گلوکار ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں ہی کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by suhana khan (@suhanakha2) on


سہانا نے حال ہی میں شیکسپیئر کے ڈرامے ’’رومیو جولیٹ‘‘ میں جولیٹ کا کردار ادا کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’’اگر سہانا اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو وہ ضرور بنیں گی لیکن پہلے وہ اپنی پڑھائی مکمل کریں گی‘‘۔

تازہ ترین