• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرالحق نے نوازاور شہباز کا نیک تمنائوں کا پیغام سعودی ولی عہدتک پہنچایا

اسلام آباد(ایوب ناصر)مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےایوان صدر میں پارلیمانی وفد کی ملاقات کے دوران انہیں ن لیگ کے قائد نوازشریف اور سربراہ شہباز شریف کی طرف سے خوش آمدید اور نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایاجس کے جواب میں سعودی سفیر نے بھی مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا میری طرف سے شکریہ اداکریں ہمارے دل میں انکی بڑی عزت ہے،راجہ ظفرالحق نے جنگ کےاستفسار پر بتایا کہ ظہرانے میں ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی شہزادے تک پارٹی قیادت کا زبانی پیغام پہنچایا جس پرسعودی علی عہد نے کہا کہ شریف خاندان سے ہمارے قریبی مراسم ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے شریف خاندان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا گیا ۔
تازہ ترین