• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان سرکل اور بنوں سرکل کی ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائی

پشاور ( وقائع نگار)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل اور بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف ، پسکو مردان 1ڈویژن کی ٹیموں نے کینٹ سب ڈویژن ،طورو،نواں کلی اورشیخ ملتون سب ڈویژنز کے علاقوں میں کاروائی کی جس کے دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 18,4000/-روپے کی ریکوری کی،21میٹر پولز پرشفٹ کئے گئے،12ٹیمپرڈ میٹر ہٹائے گئے،12کنڈے ہٹائے گئے،،تخت بائی ڈویژن کے ٹاسک فورسز نے مستقل نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 23000/-روپے کی ریکوری جبکہ دیگرنا دہندہ گان سے 530265روپے کی ریکوری کی گئی ، ٹیموں نے 24کنڈے ہٹائے،مردان 2ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں گھریلو صارفین سے 0.70ملین روپے جبکہ کمرشل صارفین سے 0.16ملین روپے کی ریکوری کی،دوران آپریشن 17کنڈے ہٹائے گئے،ڈی آئی خان رورل ڈویژن کی ٹیموں نے 29کنڈے ہٹائے جبکہ بقایا جات کے ضمن میں 0.51ملین روپے کی ریکوری کی گئی، ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے 0.3ملین روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 3ڈسٹری بیوشن ٹرانسفامروں کو منقطع کردیا ہے،3ایل ٹی سپین ہٹادی گئی،ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 23کنڈے ہٹادئیے،بنوں 2ڈویژن کی ٹیموں نے رورل سب ڈویژن کے علاقو ں میں 2.70ملین روپے کی عدم ادائیگی پر 4ٹرانسفار مروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے،نادہندہ گان سے 0.26ملین روپے کی ریکوری کی گئی،اس موقع پر 29کنڈے ہٹائے گئے، کرک ڈویژن کی ٹیموں نے 21 کنڈے ہٹائے جبکہ نادہندہ گان سے 0.35ملین روپے کی ریکوری کی،11خراب میٹرتبدیل کئے گئے، بنوں 1ڈویژن کی ٹیموں نے 0.465ملین روپے کی عدم ادائیگی پر 3ٹرانسفارمروں کو منقطع کرکے اتارلیا ہے،بجلی کی فراہمی اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے،لکی ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے 3.55ملین روپے کی ریکوری کی ،0.29ملین روپے کی عدم ادائیگی پر2ایل ٹی سپین تاروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، مختلف علاقوں میں 17کنڈے ہٹائے گئے۔
تازہ ترین