پشاور(مانیٹرنگ سیل)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ افغان سفیر سے کہاہے کہ سرحد کے قریب نصب موبائل فون ٹاورز کو ہٹا دیاجائے شبقدر حملے کی انکوائری ہو گی اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی ،افغان سفیر کو سرحد کے لگے موبائل فون ٹاورز ہٹانے کا کہناہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکام کو طورخم پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ،عوام کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھنے پر حکومت کو آگاہ کرے دہشتگردی کیخلاف مل کر جنگ لڑنی ہو گی۔