• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس میں 262 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مختلف سیکٹرز کے منفی نتائج اور سرحدی کشیدگی منگل کو بھی مندی رہی اور 100انڈیکس 262پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار کی نفسیاتی حد سےنیچے آگیا ، فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 69.25 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت 64ارب 87کروڑ 78لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی بدستور مایوس کن رہا ۔منگل کومارکیٹ میں دن بھر مندی چھائی رہی ۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 262.40پوائنٹس کمی سے 39957.07 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 122.19پوائنٹس کمی سے 19216.71 پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 233.01 پوائنٹس کمی سے 28956.56 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 322کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 223کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 64ارب 87کروڑ 78لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 79کھرب 37ارب 24کروڑ 17لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر 9کروڑ 43لاکھ 92ہزارشیئرزکاکاروبارہوا جو پیر کی نسبت 44لاکھ 48ہزار شیئرز زائدکم ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 50روپے اضافے سے 7600روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت 25.44 روپے اضافے سے 1127روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین