• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات



جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوں کی پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوں کی پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق " امن 2019 " میں جاپان کی بھر پور شرکت پر چیف آف جوائنٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپان کی مسلح افواج کے چیف آف وائس چیف آف اسٹاف نے خطے کے سکیورٹی چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشق امن 19 کے انعقاد کو سراہا، وائس چیف آف جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوںنے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی ۔

تازہ ترین