معروف برطانوی گلوکار ایلٹن جوہن کی زندگی پر مبنی فینٹیسی ڈرامہ فلم راکٹ میں کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
ڈیکسٹر فلیچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ گلوکار ایلٹن جوہن کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے۔
فلم میں ایلٹن جوہن کا کردار ٹیرون اگرٹن نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بریس ڈیلاس،جیمی بیل،جیما جونز،رچرڈ میڈن اور لیوک وائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
فلم 24مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔