• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای نے ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

ابو ظہبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت داخلہ نے ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ ابوظہبی کی پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ توجہ سے گاڑی چلائیں اور کسی بھی قسم کے اختلال توجہ سے بچیں جیسے کہ ڈرا ئیونگ کے دوران فون پر بات کرنا، انٹرنیٹ استعمال کرنا وغیرہ کیونکہ اس کی وجہ سے ناصرف انہیں جرمانہ اور بلیک پوائنٹس دینا پڑے گا بلکہ اس سے جان لیوا حادثات بھی سامنے آسکتے ہیں۔ٹریفک قوانین میں حالیہ ترامیم کے تحت یو اے ای کے ڈرائیورز کوفون پر بات کرنے، میسج کرنے، کھانے پینے، دیگر مسافروں سے گفتگو کرنے، میک اپ کرنے، بالوں کو اسٹائل دینے، شیشا پینے اور سیلفی اسٹکس کے استعمال پر چار بلیک پوائنٹس کے ساتھ ساتھ 800 درہم یعنی 30 ہزار پاکستانی روپوں کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ گاڑی چلانے والوں کو یا دہانی کرائی گئی ہے کہ ہائی ویز پر رکنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں چونکہ ہائی ویز پر پر رکنا ٹریفک حادثات کے سنجیدہ اسباب میں سے ایک ہے۔
تازہ ترین