اسلام آباد(بلال عباسی) کوئٹہ میں بھارت کی بنی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،بدھ کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی صحت کے اجلاس کے دورا ن سینیٹر کلثوم پروین نے کہا پاکستان میں پی ایم ڈی سی اور ڈریپ کی کارکردگی صفر ہےدونوں سے مطمئن نہیں ہوں ،ملک بھر میں دونمبر دوا ئیا ں ملتی ہیں، کوئٹہ میں بھارت میں بنی ادویات متعدد میڈیکل سٹور پر موجود ہیں اورانکی قیمتیں پاکستانی ادویات سے 90 فیصد کم ہیں جس کے باعث بیشتر لوگ وہ استعمال کر رہے ہیں۔