اسلام آباد(خبرایجنسی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ہیں،عوام پھر نوا ز شریف کیخلاف پروپیگنڈہ مسترد کردینگے۔اسلام آباد سے جاری وڈیو بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف اسی طرح کا منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جیسی مہم انتخابات سے قبل چلائی گئی تھی، نواز شریف کی پاکستان اور اسلام سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس کے لئے انہیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔