• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اسمبلی کا عہدہ رکھنے والے کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں ،رضا ربانی

اسلام آباد(طاہر خلیل) سابق چیئرمین سینٹ اور ممتاز آئینی ماہر سینیٹر میاں رضا ربانی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دستوری عہدیدار کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں تھا،سوچے سمجھے سیاسی ایجنڈے کے تحت وفاقی پارلیمانی نظام کو ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل سات میں ریاست کی تشریح کرتے ہوئے صوبائی اسمبلیوں کو وفاق کا حصہ قرار دیا ہے اور کسی بھی ادارے کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو بدنام کرنے کی مہم در حقیقت آئین کے آرٹیکل سات اور ریاست کو ناکام کرنے کی کوشش ہے۔
تازہ ترین