اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے عسکریہ ٹاؤن کی انتظامیہ سے 49 کروڑ 5 لاکھ سے زائد رقم ریکور کر کے 13 کروڑ سے زائد رقم عسکریہ ٹاؤن کے 4200 سے زائد متاثرین میں تقسیم کر دی ہے۔ جمعرات کو منعقدہ تقریب میں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ نیب بد عنوان عناصر کے خاتمے کیلئے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال کی سربراہی میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔