• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان،ملکی وغیرملکی این جی اوز کا سکیورٹی آڈٹ شروع

لاہور (خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے)نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا جس کے تحت این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیا اور رزلٹ کیا نکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین