پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں سرفراز احمد اور عماد وسیم ٹاس کے لئے میدان میں اترے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفراز احمد، شین واٹسن، احسن علی، رلی روسو، عمر اکمل، ڈوین اسمتھ، غلام مدثر، محمد نواز، انور علی، سہیل تنویر اور فواد احمد شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی طرف سے کپتان عماد وسیم، عامر یامین، اویس ضیا، بابراعظم، بن ڈنک، کولن انگرام، محمد عامر، کولن منرو، لیونگ اسٹون، سہیل خان اور عمر خان میدان میں اتر رہے ہیں۔
پی ایس ایل 2019 میں دونوں ٹیموں کا یہ پانچواں میچ ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے سوا دیگر ٹیموں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔