• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے ہم ایران کو ناراض کریں،خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ سخت رویہ رکھنا چاہتی ہے، علیم خان کو بلٹ پروف گاڑی میں کورٹ لے جایا گیا جبکہ آغا سراج درانی کو بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا، میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان اتنا بڑا بلینڈر کریگا، عمران خان نے کے لئے مولانا فضل الرحمن کچھ کہتے رہتے ہیں ، مگر وہ ایسا بلینڈر کرنے کی غلطی کبھی نہیں کریگا۔ فواد چوہدری وزیر اعظم کو استعفیٰ نہیں دے سکتا، اگر دیا تو یہ معجزہ ہوگا، کیونکہ وہ کبھی اتنا جوشیلا نہیں، نیب کے قانون میں بہت سی خامیاں ہیں، حکومت نے رابطہ کیا تھا کہ ہم ان خامیوں کو درست کرنا چاہتے ہیں، جس پر ہم نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اداروں کو اختیارات دیے جائیں جن میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی نہیں ہو، اس کے لئے وہ تیار تھے مگر پھر رک گئے، کیوں رک گئے، معلوم نہیں۔ وہ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کو دیکھنا چاہیے، ایران ہمارا تاریخی دوست ملک ہے، ہر جنگ، لڑائی میں ایران ہمارے ساتھ رہا ہے۔
تازہ ترین