کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز فائرنگ کے واقع میں شہید ہونے والی طالبہ نمرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، اور واقعے کی شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول سندھ حکومت کے تعصب کا نوٹس لیں،سندھ میں 150 ڈپٹی کمشنرز بھرتی کئے جاتے ہیں جن میں ایک بھی اردو بولنے والا نہیں حکومت سندھ تعصبانہ اقدامات کر رہی ہے،حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو تباہ کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے پیپلز پارٹی نے تو اس ملک کو لوٹا ہی ہے۔