بالی ووڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ سری دیوی کو اس دنیا سے بچھڑے ایک سال ہوگیا ہے۔
سری دیوی کی برسی کے موقع پر بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں جن میں سری دیوی سے محبت اور بچھڑجانے کا دکھ عیاں ہے۔
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار اور کوریوگرافر ’فرح خان‘ نے انسٹاگرام پرایک تصویر شئیر کی جو 1992 میں سری دیوی کے ہمراہ ورلڈ ٹور کے دوران لی گئی تھی۔
فرح خان کا کہنا ہے کہ ’کیرئیر کے آغاز میں انہیں سری دیوی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور انہوں نےفرح کو ہمیشہ آگے بڑھ کے کام کرنے کا حوصلہ دیا‘۔
سری دیوی کی دیورانی ’مہیپ کپور ‘ کا کہنا ہے کہ ’وہ ہمیشہ سری دیوی کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کو یاد کریں گی‘۔
بالی ووڈ اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی ایک تصویر شئیر کی جس پر لکھا کہ ’اپنی ماں کو یاد کرکےان کا دل ہمیشہ بھاری ہوجاتا ہے پر وہ ان تصویروں کو دیکھ کر خوش ہوجاتی ہیں‘۔ ـ
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی اس موقع پر ایک تصویر شئیر کی اورلکھا کہ ’آپ ہمیشہ اپنے کام کی وجہ سے زندہ رہیں گی ‘
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے ٹوئٹ کیا کہ’ بالی ووڈ کی ایک عظیم اداکارہ بہت جلد ہی اس دنیاسے چلی گئیں‘۔
بالی ووڈ پروڈیوسر ’شیکھرکپور‘ نے بھی سری دیوی کی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’اس دکھ سے کبھی باہر نہیں آیا جاسکتا، ابھی تو انہیں بہت کچھ کرنا تھا‘