وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہسیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے،جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگیں میں اس اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔
وزیرخاجہ کا کہنا ہے کہ آج بھارت نے جارحیت کر دی ، ایک قسم کا حملہ کر دیا ہے،ہمیں مناسب وقت پر مناسب جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ سیاسی ڈراما رچایا ہے اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا گیا ہے، او آئی سی کو بھارتی جارحیت کانوٹس لینا چاہیے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج تمام غیر ملکی سفیروں کو مدعو کیا اور اپنے موقف سے آگاہ کیا،چین کے وزیر خارجہ کے جذبات سے آگاہ ہوں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔