• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے،پرویز مشرف

دبئی ( آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت پر اسی طرز کا حملہ کرے جس طرح بھارت نے کیا ہے، ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ممبئی اور پلوامہ جیسے حملے بھارت خود کرواتا ہے پھر الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے ہمیں عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنا چاہئے،پاک فوج ہر وقت تیار رہے اور بھارت پر اسی طرز کا حملے کرے جس طرح بھارت نے ہم پر کیا ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ۔
تازہ ترین