• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ، فاطمہ بھٹو

کراچی (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی قتل و غارت گری کے ماحول میں ہوش سنبھالا ، اس کا میری زندگی پر بہت گہرا اثر ہے، پاکستان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ، زندگی میں قدم قدم پر سیاست ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی سے تجربہ حاصل کیا۔ وہ بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والد کو ہمیشہ کیلئے ان سے اور ان کے چھوٹے بھائی شاہنواز بھٹو سے جدا کردیا گیا۔ ان کی والدہ شام سے تعلق رکھتی ہیں۔ مرتضی بھٹو ایک نڈر اور بہادر انسان تھے لیکن بہن سے کبھی نہیں بنی۔
تازہ ترین