ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب کے 2 سول ججز کےباہمی تبادلےکے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان محمد اسحاق جاوید اور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان حافظ محمد زبیر کا باہمی تبادلہ کرتے ہوئے 4 مارچ تک نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔