• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا شاہ محمود کو تعاون کا پیغام

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ نے ولی عہد کی طرف سے اپنے تعاون کا پیغام پہنچایاہے۔

پارلیمانی پارٹیوں کو ان کیمرہ بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ بریفنگ کے دوران مجھے دو تین اہم ٹیلی فون کالزبھی آئیں، چین کےوزیر خارجہ سےبات ہوئی،انہیں خطےمیں امن و امان کی صورتحال پراعتماد میں لیا،مجھے ایران کے وزیر خارجہ کا فون آیا انہیں میں نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا،ایران کےوزیرخارجہ نے بھی مجھےمکمل تعاون کا یقین دلایا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران میری سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی،سعودی وزیرخارجہ نے ولی عہد کی طرف سے اپنے تعاون کا پیغام پہنچایا۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ نےکہاکہ وہ خطےمیں کشیدگی کم کرنے کیلئے یہاں آناچاہتےہیں، انہوں نے سعودی وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ ہمارےدیرینہ دوست ہیں، اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کریں تو خوشی ہو گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارت خارجہ کے روابط اوراپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا، جبکہ آرمی چیف نےموجودہ صورتحال سمیت فوج کی آپریشن تیاریوں پراعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سالمیت کے لئے تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت یکجا تھی ،سیاسی قیادت نےافواج پاکستان اورحکومت کیساتھ مکمل یکجہتی کااعلان کیا، حکومت اوروزیراعظم کی طرف سےتمام پارلیمانی قیادت کا شکرگزار ہوں۔

تازہ ترین