ملتان(سٹاف رپورٹر)مسافربوگیوں کی کمی سے ریلوے انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہے، آئے روزکسی نہ کسی مسافرٹرین کی کوچ روانگی سے قبل ہی خراب ہوجاتی ہے جس کے بعدمسافروں کوان کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرناپڑتی ہے،بتایاجاتاہے کہ ایک ہفتےسے مہرایکسپریس کی ایک اکانومی کلاس بوگی راولپنڈی ڈویژن نےٹرین سے الگ کررکھی ہے جبکہ گزشتہ روزراولپنڈی روانگی سے قبل ٹرین کی ایک اوراکانومی بوگی خراب ہوگئی جس پر مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کیا،مسافروں کاکہنا ہےکہ انہوں نے ایک ماہ قبل ریزرویشن کروائی تھی تاکہ کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ،سٹیشن سٹاف نے رابطے پر کہاکہ بوگی خراب ہوجانے کی وجہ سےٹرین کے ساتھ نہیں لگائی گئی،مسافر ٹکٹ واپس کروالیں۔