• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حادثے کے بعد بھارت میں پاکستان پرحملے کافوبیا زورپکڑ گیا ہے بھارتی میڈیا نے ممبئی کے واقعہ کے بعد سوچے سمجھے اورتحقیقات سامنے آنے سے پہلے ہی پاکستان پرحملے کی ذمہ داری ڈال دی بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلانے کےلئے ایڑی چوٹی کازور لگادیا۔مگر کامیابی نہ ہوئی اب پھر پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا اورانتہا پسند مودی حکومت نے طوفان کھڑا کردیا اوراس دہشت گردی کاذمہ دار پاکستان کوقراردیا گیا۔بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی اوربھارتی پولیس پرخود کش حملے کاذمہ دار پاکستان کو قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا نے اس قدر بھارتی عوام کو گمراہ کیا کہ بھارتی عوام کی اکثریت پاکستان پرحملہ کرنے، اسے خدانخواستہ نیست ونابود کرنے پرتل گئی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنکاخود تعلق دہشت گرد تنظیم جس نے سمجھوتہ ایکسپریس کوجلا کردرجنوں بیگناہ انسانوں کوشہید کردیا ۔بھارتی عوام کی اکثریت پاکستان کو ترنوالہ سمجھتی ہے وہ بیوقوف قوم اوراس کا میڈیا پاکستان کو نیپال برما،بنگلہ دیش یاسری لنکا سمجھتے ہیں انہیں علم نہیں پاکستان ایک پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہے جسکی فوج دنیا کی بہترین لڑاکا فوج ہے،گزشتہ 20سال سے دہشت گردوں سے جنگ لڑرہی ہے اوربے پناہ قربانیاں دے کردہشت گردوں کاصفایا کرچکی ہے اوربچے کھچے دہشت گردوں کوانکے انجام تک پہنچارہی ہے اورافواج پاکستان نے قوم کی بھرپور مدد سے ملک کوامن کاگہوارہ بنایا۔پاکستانی فوج کو اب کسی بھی قسم کی جارحیت کامقابلہ کرنے اوردشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مزید پریکٹس کی ضرورت نہیں بھارت کواچھی طرح علم ہوناچاہئے کہ پاکستان اب1965 والا پاکستان نہیں جب بھارتی فوج نے شب خون ماراتھااورلاہور جم خانہ پرقبضہ کیلئے خواب دیکھاتھا اس وقت پاک فوج پہلے سے تیار نہیں تھی۔لیکن میجر عزیز بھٹی شہید کی قیادت میں مٹھی بھر جوانوں نے بے مثال قربانیاں دے کر بھارتی فوج اورحکومت کاخواب چکنا چور کردیا اورچونڈہ کے مقام پر سینکڑوں بھارتی ٹینکوں کے حملے کوچکناچور کردیا اورچونڈہ کوبھارتی ٹینکوں کاقبرستان بنا دیا پاکستان کے بہادر فوجی بم باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئے ۔جب بغیر تیار ی کے مسلم افواج دشمن کوناکوں چنے چبواسکتی ہے تواب توپاک فوج فضائی اوربحریہ جدید سامان سے لیس ہے اورپہلے سے کئی سوگناتیار ہے بھارت جارحیت کرے گا یاسرجیکل سٹرائیک کرے گاتو بھارت پاک فوج فضائیہ اوربحریہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کو بھی دیوار کی طرح پائے گا۔ایک بات طے ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں سیاسی طور پر بکھری ہوئی قوم نہ صرف متحدہوجائے گی بلکہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑے گی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 19مئی 2019 کو ہونے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی چاہتے ہیں انکے منشور کامرکزی نقطہ پاکستان کونیچا دکھانا اور اسکے خلاف جارحیت کرکے یا سرجیکل سڑائیک کرکے اپنے عوام کادل جیتنا ہےمگر ان کا یہ اقدام انکے گلے میں پڑ جائے گا۔بھارت کے اندر جنگ کے خلاف ایک موثرآواز بلند ہوئی ہے کانگرس سمیت بعض دیگر جماعتوں نے نریندر حکومت کےخلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ہے اور حکومت سے سوال کررہے ہیں کہ اتنا بڑا سکیورٹی فورسز کاقافلہ جارہا تھا تو حکومت نے انکی حفاظت کیلئے موثر حفاظتی انتظام کیوں نہیں کئے عام گاڑیوں کی آمدورفت کیوں جاری رہی پنجاب کے ایک سیاستدان اوربھارتی کرکٹر نے بھی اسطرح کے سوال اٹھائے اورکم ظرف انتہاپسندوں نے انکا جینا دوبھر کردیا ہے بھارتی میڈیا اوربھارتی خفیہ ایجنسی راء کوخواب میں بھی حافظ سعیدنظر آتے ہیں اوروہ ایسی دوتین شخصیات کودہشت گردقرار دلوانے اورمقبوضہ کشمیر میں ایسی کارروائیوں کاذمہ دار قراد دیتے ہیں بھارت انکے مدرسوں کوسرجیکل سٹرائیک کانشانہ بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان ایک آزادملک ہے مولانا حافظ سعید یاکوئی بھی پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے توقانون حرکت میں آئے گا بھارت یانریندر مودی کون ہوتے ہیں وہ کسی پاکستانی شہری کوازخوددہشت گرد قرار دے کرکارروائی کامطالبہ کرے بھارت پہلے ان انتہا پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کوجلایا اوربڑی تعداد میں مسلمانوں کوظلم کانشانہ بنایا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریو ں کو ظلم وتشدد کانشانہ بنارہاہے روزانہ نوجوانوں کو قتل کیاجارہاہے خواتین کی عزتیں لوٹی جارہی ہیں ۔پلوامہ ڈرامے کابہانہ بناکرمسلمانوں کے گھر دکانیں اور گاڑیاں جلائی جارہی ہیں ،کشمیری عالمی قوانین کے تحت اوراقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔نہتے کشمیریوں پرسات لاکھ فوج ظلم کررہی ہے کیایہ دہشت گردی نہیں ہے اب تو اقوام متحدہ میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف بازگشت سنائی دے رہی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں منظر عام پر آرہی ہیں درحقیقت بھارت نے کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کاگلاگھونٹنے کیلئے پلوامہ کاڈرامہ رچایا اوربھارت کے اندر اوربیرون ملک بھارتی ڈرامے کی قلعی کھل گئی ہے۔ امریکہ سمیت کسی ملک نے بھارت کے پاکستان کے خلاف الزام پرکان نہیں دھرے، صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کواپنے مسائل پرامن طور پرحل کرنے چاہئیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے بھی پلوامہ کے حوالے سے بھارتی الزامات پرتوجہ نہ دی۔ بھارتی صحافیوں نے سعودی وزیرخارجہ کوبھی اس حوالے سے سوالات کئے ، مگرانہوں نے بھی بھارت کی خواہش پوری نہ کی اورپاکستان پرالزام کے حوالے سے انکی مرضی کا جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی کامنہ توڑ جواب دینے کااختیار مسلح افواج کودیدیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنر ل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں بھارت کودوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بار بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی یاجارحیت کی تو بھارت نہیں ہم اسے حیران کردیں گے ۔میجر جنرل آصف غفور کی یہ بات حقیقت پسندانہ ہے کہ ذمہ دار ملک جنگ چاہتے نہ جنگ کرنا ۔ملک کے کسی کونے میں حملہ ہوا تو اس بارپاکستان کا ردعمل مختلف ہوگا۔انکی یہ بات بھی حقائق پرمبنی ہے کہ جب بھی پاکستان میں کوئی بڑا ایونٹ ہوتا ہے تووہاں ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے۔ جب یہ واقعہ ہوا اس وقت سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورے کے دوران ہم ایسی حرکت نہیں کرسکتے تھے ۔میجر جنرل آصف غفور ایک اوراہم بات کی کہ پاکستان نے جوایٹمی صلاحیتیں حاصل کی ہیں، آپ ہی کےلئے ہیں اگر آپ امن چاہتے ہیں تو پاکستان میں فوجیں مت بھیجیں۔ پاکستان کی حتی المقدور کوشش ہے کہ جنگ نہ ہو لیکن انڈیا کی بزدلانہ کاروائی کے بعد پاکستان کا یہ حق تھا کہ اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین