وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پوزیشن متاثر ہونے کے خوف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کا جواب خیر سگالی سے نہیں دے رہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کردوں کہ سشما سوراج اِن حالات میں اُس نشست میں وہاں موجود ہوں تو میں جانے کے لئے تیار نہیں ہوں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ اگر بات چیت سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن او آئی سی کے پلیٹ فارم کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں۔