• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیرمی کوربن نے حزب اللہ پر پابندی کی حمایت کرنےسے انکار کردیا

لندن( نیوز ڈیسک) لیبر پارٹی کے قائد جیرمی کوربن نے لبنان کے فوجی گروپ حزب اللہ پرپابندی کی حمایت کرنے انکار کردیاہے، برطانیہ نے لبنان میں موجود فوجی گروپ کوغیرقانونی قرار دے دیاہے اور وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ یہ پابندی اس کے سیاسی گروپ پر بھی عاید کردی جائے گی لیکن لیبرپارٹی کے رہنما نے اپنی پارٹی کے ارکان کو اس قانون کی حمایت میں ووٹ دینے کی ہدایت کرنے سے انکار کردیاہے۔ اس جماعت پرپابندی سے برطانیہ بھی ایران کی حمایت یافتہ شیعہ مسلمانوں کی اس پوری تنظیم کودہشت گرد تنظیم قرار دینے والے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ آجائے گا، جمعہ سے اس گروپ کی رکنیت حاصل کرنا ایک جرم بن جائے گا جس پر زیادہ سے زیادہ 10سال تک کی سزا دی جاسکے گی۔ برطانوی حکومت اس پوری تنظیم کوکالعدم قرار دینے کی مزاحمت کرتارہاہے اس کاموقف یہ رہاہے کہ یہ تنظیم لبنان میں سماجی اورسیاسی کردار ادا کررہی ہے اور اس ملک کی حکومت کاحصہ ہے ،تاہم اب ڈائوننگ سٹریٹ کاکہناہے کہ یہ پوری تنظیم دہشت گردی میں ملوث ہے، لیکن لیبرپارٹی کے ایک ترجمان کاکہناہے کہ خیال کیاجاتاہے کہ اس تنظیم کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کافیصلہ سول سرونٹس کے مشورے پر کیاگیا ہے جس کی بنیاداس بات کے واضح شواہد ہونے چاہئیں کہ یہ تنظیمیں پابندی کے معیارپر پوری اترتی ہیں، اس لئے اب وزیر داخلہ کو یہ ثابت کرناہوگا کہ یہ فیصلہ ان کی قیادت کی خواہش کی بنیاد پر نہیں بلکہ معروضی اورغیر جانبدارانہ اندااز میں واضح نئے شواہد کی بنیاد پر کیاگیا ہے ۔
تازہ ترین