کوئٹہ ( اسٹاف رپوٹر)تربت پولیس نےقتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان اور نقدی برآمد کر لی ایس ایس پی تربت حسین احمد لہڑی نے جنگ کو بتایا کہ 19فروری کو تربت کے علاقے گوگدان میں رہائش پذیر شفیع محمدگھر میں دو مسلح افراد داخل ہوئے تھے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی ٗ زیوارت اور مو بائل فون لو ٹ کر فرار ہو رہے تھے شفیع محمد نے مزاحمت کی جس پر فائرنگ کر کے ملزمان فرار ہو گئے تھے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ گزشتہ روز ایک ملزم شاکر علی جوسک چیک پوسٹ پولیس نے روک کر جب تلاشی لی تو اس کے قبضے سے منشیات کے ساتھڈکیتی کے دوران لوٹا گیا زیورات برآمد ہوئے جسے گرفتار کر لیا گیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی ساجدکے ہمراہ مقتول شفیع محمد کے گھر میں ڈکیتی کی تھی اور فائر نگ کر کے فرار ہوئے تھے اس کی نشاندہی پر دوسرے ملزم ساجد کو بھی گرفتار کر کے نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔