کراچی کے علاقے ایف بی ایریا اور لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی تو ملزما ن کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں گینگ وار ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم جاوید عرف گیندا کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمد کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قتل اقدام قتل اوربھتہ خوری سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔