• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا 3 مارچ سے سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

بھارت نے تین مارچ سے پاکستان جانے والی سمجھوتا ایکسپریس کو تاحکم ثانی بند کردیا۔

بھارتی ریلوے حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ریل سروس سمجھوتا ایکسپریس کو بند کیا جا رہا ہے، سمجھوتا ایکسپریس کی بندش اگلے احکامات آنے تک ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے اٹاری (بھارت) جانے والی سمجھوتا ایکسپریس گزشتہ روز منسوخ کردی تھی۔ سمجھوتاایکسپریس کے ذریعے 37 مسافروں نے پاکستان سے بھارت جانا تھا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس اب پیر کے روز بھارت جائے گی۔

تازہ ترین