پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف کراچی سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے گی۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کھلنے کے بارے میں غور جاری ہے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد ہزاروں پاکستانی دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
برطانیہ اور امریکا سمیت دیگرممالک سے آنے والے ہزاروں مسافر مڈل ایسٹ کے ہوٹلوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے۔مسافروں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
48 گھنٹے میں 320 مقامی اور بین الاقوامی اسٹیشنز کو جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 85 ہزار سے زائد مسافر سفری سہولت سے محروم رہے۔