کراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ فضائی آپریشن کے لیے کھول دیےگئے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق کمرشل پروازوں کے لیےکراچی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس شام 6بجے سے آپریشنل ہونگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد اورملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔
پاکستان کی فضائی حدود مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں صرف کراچی سے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی۔
فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد ہزاروں پاکستانی دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔