• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نےبھارتی پائلٹ کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھیندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے رہائی پاکر بھارت واپس آنے والے ونگ کمانڈر ابھیندن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس ہمت ، عظمت اور بہادری کا آپ نے مظاہرہ کیا اس پر وطن آپکو سلیوٹ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ستائس فروری کو ونگ کمانڈر ابھیندن کا طیارہ پاکستانی حدود کے اندراس وقت مار گرایا تھا۔

جب وہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف پاکستان میں ٹارگٹ پر حملے کی کوشش کررہاتھا۔پاکستان نے گزشتہ روز ونگ کمانڈر ابھیندن کوبھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ اب سے چند روز قبل جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ثانیہ مرزا کو ریاستی برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹا یا جائے کیونکہ وہ پاکستان کی بہو ہیں۔

تازہ ترین